Sunday , December 17 2017
Home / ہندوستان / فلم ’’ محمدؐ رسول اللہ ‘‘ پر میڈیا میں تبصرے نئی دہلی کے ایرانی سفارتخانہ کی وضاحت

فلم ’’ محمدؐ رسول اللہ ‘‘ پر میڈیا میں تبصرے نئی دہلی کے ایرانی سفارتخانہ کی وضاحت

نئی دہلی۔/11ستمبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارتخانہ نے جناب ماجد ماجدی کی زیرہدایت فلم ’ محمد رسول اللہ صلعم ‘ کے بارے میں ہندوستانی میڈیا میں شائع خبروں اور تبصروں پر یہ وضاحت کی ہے کہ یہ فلم جناب ماجدی کے تخلیقی فن پر مبنی ہے جسے دیکھنے کے بعد ہی رائے ظاہر کی جانی چاہیئے اور فلم کا مشاہدہ کئے بغیر کوئی موقف اختیار کرنا اور گرما گرم بحث کا موضوع بنادینا غیر مناسب اور غیر منقطی ہوگا۔ فلم کے بارے میں جاریہ تنقیدوں پر جناب ماجدی نے میڈیا سے جو ردعمل ظاہر کیا ہے ایرانی سفارتخانہ نے اس حوالہ سے یہ وضاحت کی ہے کہ اس فلم میں اسلامی اقدار کی تحقیر نہیں کی گئی ہے اور ایران روز اول سے ہی اسلام کی سربلندی اور مدافعت میں پیش پیش رہا ہے بلکہ توہین رسالتؐ کے مرتکب سلمان رشدی کی مذمت بھی کی گئی ہے ۔ سفارتخانہ نے بتایا کہ مسلمانوں کے عقائد اور اعمال میں یکسانیت پائی جاتی ہے تاہم بعض تشریحات میں اختلافات ہیں جس کے باعث فلم کے بارے میں مختلف رائے کا اظہار کیا جارہا ہے۔ لہذا فلم کا موضوع ماہرین کی بحث کا متقاضی ہے جس پر باہمی اختلافات اور متضاد رائے کو نہیں بھڑکانا چاہیئے کیونکہ عالم اسلام پہلے ہی سے آپسی خلفشار کی بھاری قیمت ادا کررہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT