Tuesday , December 12 2017
Home / Top Stories / فلم ’ پدماوتی ‘ کی ریلیز رضاکارانہ طور پر ملتوی

فلم ’ پدماوتی ‘ کی ریلیز رضاکارانہ طور پر ملتوی

ممبئی 19 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’ پدماوتی ‘ کی ریلیز کو موخر کردیا گیا ہے ۔ فلمسازوں نے یہ بات بتائی ۔ ایک بیان میں وایا کام 18 موشن پکچرس نے کہا کہ رضاکارانہ طور پر یہ فیصلہ کیا گیا ہے ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ فلم پدماوتی تیار کرنے والے ادارہ وایا کام 18 موشن پکچرس نے رضاکارانہ طور پر فلم پدماوتی کی یکم ڈسمبر کو ہونے والی ریلیز کو موخر کردیا ہے ۔ ترجمان نے کہا کہ فلم سازوں کو لا اینڈر آرڈر اور دستوری اداروں کا احترام ہے ۔ ایک ذمہ دار اور قانون کے پابندی کارپوریٹ شہری کے طور پر فلم ساز مروجہ طریقہ کار اختیار کرنے پابند ہیں ۔ بیان کے بموجب فلم سازوں کو یقین ہے کہ اس فلم کی ریلیز کیلئے بہت جلد در کار منظوری حاصل کرلی جائیگی۔
دیپیکا پڈوکون کو زندہ جلانے پر ایک کروڑ روپئے انعام کا اعلان
اس دوران اترپردیش کے بریلی میں اکھیل بھارتیہ شتریہ مہاسبھا کے ارکان نے اعلان کیا ہے کہ جو کوئی فلم اداکارہ دیپیکا پڈوکون کو زندہ نذر آتش کرے گا اسے ایک کروڑ روپئے انعام دیا جائے گا ۔ فلم پدماوتی میں تاریخی حقائق کو مسخ کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے مختلف ہندو گروپس کے ملک میں مختلف مقامات پر احتجاجی مظاہرے جاری رہے ۔

TOPPOPULARRECENT