Tuesday , January 23 2018
Home / ہندوستان / فلم ’’پدماوت ‘‘پر وسندھرا مرکز کی مخالف : کانگریس

فلم ’’پدماوت ‘‘پر وسندھرا مرکز کی مخالف : کانگریس

نئی دہلی۔ 9 جنوری (سیاست ڈاٹ کام)کانگریس نے فلم’ پدماوت ‘کے مظاہرے کے سلسلے میں راجستھان کی وزیراعلی وسندھرا راجے کے فیصلے کو مرکز کے فیصلے کے الٹ قرار دیتے ہوئے آج کہاکہ مودی حکومت کو بتانا چاہئے کہ محترمہ راجے اس کے فیصلے کی مخالفت کیوں کررہی ہیں۔ کانگریس کے سینئر ترجمان اور اترپردیش کانگریس کے صدر راج ببر نے یہاں نامہ نگاروں کے سوال کے جواب میں کہا کہ فلم ‘پدماوت’ کے مظاہرے کو مرکزی فلم سرٹیفکیشن بورڈ(سی بی ایف سی) نے ہری جھنڈی دے دی ہے ۔یہ بورڈ مرکزی حکومت کے ما تحت ہے اور محترمہ راجے اس کے فیصلے کی مخالفت کررہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ محترمہ راجے کی قیادت والی ریاستی حکومت نے اس فلم کو راجستھان میں ریلیز نہ ہونے دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔راجستھان حکومت کے فیصلے سے ایسا معلوم ہوتا ہے کہ مرکز اور ریاستی حکومت کے درمیان حالات ٹھیک نہیں ہیں ۔انہوں نے اس بارے میں صورتحال واضح کرنے کا مطالبہ کیا۔سی بی ایف سی کی ہری جھنڈی کے بعد فلم سازوں نے ‘پدماوت ‘کو یوم جمہوریہ سے ایک روز پہلے 25جنوری کو ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،لیکن محترمہ راجے نے کہا ہے کہ فلم کو راجستھان میں ریلیز نہیں ہونے دیا جائے گا۔فلم ساز اور ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کی ہدایت والی اس فلم میں رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون اہم کردار میں ہیں۔

TOPPOPULARRECENT