Monday , November 19 2018
Home / ہندوستان / فلم ’’پدماوت ‘‘کیخلاف مظاہرین کی آتشزنی

فلم ’’پدماوت ‘‘کیخلاف مظاہرین کی آتشزنی

گاندھی نگر۔21جنوری (سیاست ڈاٹ کام)گجرات میں فلم ’’پدماوت‘‘ کے خلاف مظاہرے میں گزشتہ 24گھنٹوں میں کئی سرکاری بسوں پر حملے اور انہیں جلائے جانے اور ایک سنیما گھر پر حملے اور کئی راستوں پر چکا جام کے دوران گجرات اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن نے شمالی گجرات میں لمبی دوری کی بس سروس کو آج کئی راستوں پر اگلے حکم تک بند کردیا ہے ۔ایک طرف پولیس نے کل مہیسانا کے لانگھنج تھانے کے میئو گاؤں کے نزدیک اور گاندھی نگر کے کلول تالوکا تھانہ علاقے میں چار بسوں میں توڑ پھوڑ اور آگ لگانے کے معاملے اور احمدآباد میونسپلٹی کی ایک بس کو سانند کے مادھو نگر کے نزدیک جلانے کے معاملے میں مقدمے درج کئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT