Thursday , November 23 2017
Home / اضلاع کی خبریں / فلم پوسرٹرس میں مسلمانوں کی دل آزاری کے خلاف سداسیوپیٹ میں احتجاج

فلم پوسرٹرس میں مسلمانوں کی دل آزاری کے خلاف سداسیوپیٹ میں احتجاج

سداسیوپیٹ /18 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جونئیر این ٹی آر کی فلم کے پوسٹر سے مسلمانوں کی مذہبی دل آزاری ہوئی ہے ۔ پوٹرس کے پس منظر میں اللہ محمد اور قرآنی آیات کی اشاعت کے ذریعہ بے رحمتی کی گئی ۔ چنانچہ جونئیر این ٹی آر کی فلم ناتا کو پیرماتو سے متعلق پوسٹر کے پس منظر میں سداسیوپیٹ کے مسلمانوں نے تحصیل آفس کے روبرو دھرنا دیا گیا ہے ۔ بے حرمتی پر سخت احتجاج کیا ۔ ایجوکیشن سوسائٹی کے صدر سید عبدالرافع المتش اور نائب مشیر اعلی میر نورالدین مد نازؔ محمد شریف محمد عبدالرفیع سیٹھ محمد شفیع الدین سابقہ کونسلر حاجی قریشی عبدالرشید مولوی صاحب عظمت جلیل الامین محمد غنی سمیع برہان محمد ریاض نے اپنے شدید ردعمل کا اظہار کیا اور پروڈوسر ڈائرکٹر اور فلم اداکار پر دانستہ طور پر سرکار دو عالم اور قرآنی آیات کی اہانت کی شکایت کی تحصیل آفس سداسیوپیٹ کو درخواست پیش کئے اور مطالبہ کیا کہ مذکورہ افراد کے خلاف فوجداری مقدمات درج کرے ۔ انٹرنیٹ پر موجود اس قابل اعتراض پوسٹر کو بھی اولین فہرست میں ہٹالیا جائے جو مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو شدید مجروح کرنے کے علاوہ ان کی مذہبی دل آزاری اور انہیں مشتعل کرنے کا سبب بن رہا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT