Monday , September 24 2018
Home / جرائم و حادثات / فلم ڈائرکٹر رام گوپال ورما کو تحقیقاتی عہدیداروں کے روبرو پیش ہونے کی ہدایت

فلم ڈائرکٹر رام گوپال ورما کو تحقیقاتی عہدیداروں کے روبرو پیش ہونے کی ہدایت

حیدرآباد ۔ /8 فبروری (سیاست نیوز) سنٹرل کرائم اسٹیشن (سی سی ایس) کی سائبر کرائم پولیس نے مشہور فلم ڈائرکٹر رام گوپال ورما کو ایک کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں تحقیقاتی عہدیداروں کے روبرو پیش ہونے کی ہدایت دی جبکہ ورما کے وکلاء نے اس کا جواب دیتے ہوئے مصروفیات کے سبب ان کی حاضری ناممکن ہونے کی پولیس کو اطلاع دی ۔ چند دن قبل خاتون سماجی کارکن دیوی نے سائبر کرائم پولیس سے /25 جنوری کو ایک تحریری شکایت درج کروائی جس میں رام گوپال ورما کی نئی فلم جی ایس ٹی میں متنازعہ مواد جس سے سوسائٹی پر خراب اثر پڑے گا ۔ اپنی شکایت میں دیوی نے پولیس کو یہ بتایا کہ اس فلم کے ٹریلر میں امریکی اداکارہ میاں مالکوا کے ایسے سین دکھائے گئے جو انتہائی قابل اعتراض ہیں اور خواتین پر غلط اثر انداز ہوسکتے ہیں ۔ دیوی کی شکایت پر پولیس نے انفارمیشن ٹکنالوجی ایکٹ کے تحت ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا اور اس سلسلے میں ایک نوٹس جاری کیا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT