Tuesday , December 11 2018

فلم کی شوٹنگ کے دوران دیڑھ کیلو سونے کا سرقہ

حیدرآباد ۔ 19 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز) : سائبر آباد کے علاقہ گچی باولی میں ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران دیڑھ کیلو سونے کے زیورات کا سرقہ کرلیا گیا ۔ گچی باولی پولیس حدود میں یہ واردات پیش آئی ۔ تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ سونا شوٹنگ میں استعمال کئے جانے والے مصنوعی زیورات میں شامل تھا ۔ ڈیٹکٹیو انسپکٹر کے نرسنگ راو نے بتایا کہ گوپن پلی کے علاقہ میں واقع راما نائیڈو کی اراضی پر شوٹنگ جاری تھی اور مالک کو چینائی سے طلب کرلیا گیا ہے اور پولیس تحقیقات جاری ہے ۔ تلگو فلم انڈسٹری کے معروف ڈائرکٹر گنا شیکھر کی جانب سے تاریخی فلم رانی اور مادیوی فلم کی شوٹنگ جاری تھی کہ سرقہ کی یہ واردات پیش آئی ۔۔

TOPPOPULARRECENT