Sunday , September 23 2018
Home / ہندوستان / فلم ’’مردانی‘‘ بہار پولیس کیلئے سبق آموز

فلم ’’مردانی‘‘ بہار پولیس کیلئے سبق آموز

پٹنہ ۔ 27 ۔ اگست (سیاست ڈاٹ کام) بہار پولیس کو بھی رانی مکرجی کی حالیہ ریلیز فلم ’’مردانی‘‘ سے سبق حاصل کرنا چاہئے تاکہ وہ ریاست میں انسانی اسمگلنگ کے انسداد میں موثر کردار ادا کرسکیں۔ ریاست کے سی آئی ڈی انسپکٹر جنرل (برائے کمزور طبقات) اروند پانڈے نے گزشتہ روز ریاست کے تمام اضلاع کے ایس پیز جی آر پی ، ایس پی اور کمانڈنٹ آف بہار ملٹر

پٹنہ ۔ 27 ۔ اگست (سیاست ڈاٹ کام) بہار پولیس کو بھی رانی مکرجی کی حالیہ ریلیز فلم ’’مردانی‘‘ سے سبق حاصل کرنا چاہئے تاکہ وہ ریاست میں انسانی اسمگلنگ کے انسداد میں موثر کردار ادا کرسکیں۔ ریاست کے سی آئی ڈی انسپکٹر جنرل (برائے کمزور طبقات) اروند پانڈے نے گزشتہ روز ریاست کے تمام اضلاع کے ایس پیز جی آر پی ، ایس پی اور کمانڈنٹ آف بہار ملٹری پولیس (BMP) کو ایک حکمنامہ جاری کرتے ہوئے انہیں ہدایت دی ہے کہ وہ اپنے ماتحت عملہ کیلئے اس فلم کی نمائش کا اہتمام کرے تاکہ وہ اس فلم سے سبق حاصل کرسکے۔ انہوں نے کہا کہ انسانی اسمگلنگ ایک سنگین عالمی مسئلہ ہے۔ اس منظم جرائم کی ایک پہلو میں جس میں جسم فروشی ، انسانی اع ضاء کی خرید و فروخت ، اس طرح بچہ مزدوری وغیرہ شامل ہے لیکن رانی مکرجی کی فلم مردانی میں اس منظم جرائم سے نمٹنے کا جو طریقہ اختیار کیا گیا ہے اور جس طرح سے اس ذلیل نیٹ ورک کا پردہ فاش کیا گیا ہے ،ا سے دیکھتے ہوئے ہمارے پولیس عملہ ان سے سبق حاصل کرسکتے ہیں۔ ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے مسٹر پانڈے نے یہ بات بتائی۔ مسٹر اروند پانڈے جو سماج کے کمزور طبقات بشمول خواتین اور بچوں کے خلاف جرائم سے نمٹنے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں، نے دو دن قبل رانی مکرجی کی فلم مردانی کا مشاہدہ کرنے گئے۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ ان کا م قصد تفریح طبع تھا مگر اس فلم کے مشاہدے کے بعد انہوں نے ایسے معاملات سے نمٹنے والے پولیس عملہ کیلئے مفید پایا ہے۔

TOPPOPULARRECENT