Saturday , December 16 2017
Home / عرب دنیا / فلوجہ آپریشن ایرانیوں کے ہاتھوں یرغمال، فرقہ وارانہ رنگ نمایاں

فلوجہ آپریشن ایرانیوں کے ہاتھوں یرغمال، فرقہ وارانہ رنگ نمایاں

آپریشن کنٹرول میں خمینی کی تصاویر، دیواروں پر ’شکریہ ایران‘ کے نعرے تحریر
بغداد۔ 4 جون ۔(سیاست ڈاٹ کام) عراق میں شدت پسند گروپ داعش کے زیر قبضہ فلوجہ شہر کی آزادی کیلئے شروع کیے گئے عراقی سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے حوالے سے کئی چونکا دینے والے انکشافات سامنے آئے ہیں۔ ایک ہفتہ پیشتر جب فلوجہ شہر میں داعش کیخلاف آپریشن کا آغاز ہوا تو یہ خبریں آنا شروع ہوگئی تھیں کہ اس آپریشن کی نگرانی ایرانی پاسداران انقلاب کے سینیر عہدیدار کررہے ہیں۔ نیز یہ جنگ فرقہ واریت کی شکل میں لڑی جا رہی ہے جس میں اہل سنت مسلک کے لوگوں کو ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔العربیہ کے مطابق فلوجہ آپریشن میں ایرانی رنگ آمیزی کا تازہ انکشاف حال ہی میں اس وقت ہوا جب پتہ چلا کہ آپریشن میں سرگرم حشد الشعبی اور ایرانی پاسداران انقلاب کے درمیان رابطے کیلئے استعمال ہونے والے وائر لیس مواصلات آلات میں فارسی زبان استعمال کی جا رہی ہے۔ اس کے علاوہ فلوجہ آپریشن کنٹرول روم میں ایران میں ولایت فقیہ کے بانی آیت اللہ علی خمینی کی تصاویر رکھی گئی ہیں۔ایرانی ذرائع ابلاغ نے ان فوجی عہدیداروں کی تصاویر بھی شائع کی ہیں جو فلوجہ میں جاری آپریشن میں عراقی شیعہ ملیشیا حشدالشعبی کی معاونت کررہے ہیں۔ ان میں پاسداران انقلاب کی بیرون ملک سرگرم القدس ملیشیا کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی اور ایرانی بری فوج کے سربراہ جنرل محمد باکبور نمایاں طور پر دیکھے جاسکتے ہیں۔آپریشن کنٹرول روم کے اندر کا منظربھی متنازع ہے جہاں دیواروں پر آیت اللہ علی خمینی کی تصاویر چسپاں کی گئی ہیں۔ داعشی جنگجوؤں سے چھڑائے گئے علاقوں میں دیواروں پر ’شکریہ ایران‘، ’شکریہ جنرل سلیمانی‘ جیسے متنازع نعرے تحریر کئے گئے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT