Friday , December 15 2017
Home / عرب دنیا / فلوجہ سے فرار کی کوشش داعش نے 18 افراد کو ہلاک کردیا

فلوجہ سے فرار کی کوشش داعش نے 18 افراد کو ہلاک کردیا

بغداد ۔ /12 جون (سیاست ڈاٹ کام) آئی ایس کے جنگجوؤں نے ان کے طاقتور گڑھ فلوجہ سے جس کا محاصرہ کرلیا گیا ہے فرار ہونے کی کوشش کررہے دو خاندانوں کے 18 ارکان کو ہلاک کردیا ۔ آئی ایس یہاں عام شہریوں کو ڈھال کے طور پر استعمال کرتے ہوئے اپنا دفاع کررہی ہے ۔ دیگر بعض لوگ جو بحفاظت یہاں سے فرار ہونے میں کامیاب رہے اور جو متاثرین کے کیمپس کو پہونچ چکے ہیں انہوں نے آئی ایس کی اس کارروائی کے بارے میں بتایا ۔ انہوں نے کہا کہ جب دو خاندان کے 18 ارکان وہاں سے فرار ہونے کی کوشش کررہے تھے انہوں نے ہلاک کردیا ۔ جوائنٹ آپریشن کمانڈ کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ محاصرہ کئے گئے علاقہ سے کئی لوگ فرار ہونے کی کوشش کررہے تھے اور جب وہ السلام چوراہے کے قریب پہونچے تو داعش نے ان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں 18 ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے ۔ اس عہدیدار نے اپنی شناخت مخفی رکھنے کی خواہش پر بتایا کہ فوج نے بعض زخمیوں کو بچالیا ۔

TOPPOPULARRECENT