Tuesday , November 21 2017
Home / Top Stories / فلوجہ میں سرکاری ہیڈ کوارٹرس پر عراقی فوج کا قبضہ

فلوجہ میں سرکاری ہیڈ کوارٹرس پر عراقی فوج کا قبضہ

بغداد ۔ 17 جون (سیاست ڈاٹ کام) عراقی افواج نے فلوجہ میں جہادیوں کے اہم گڑھ یعنی حکومت کے کمپاؤنڈ پر دوبارہ قبضہ کرلیا ہے اور اس طرح وہاں سے دولت اسلامیہ کے جنگجو کو پسپا کردیا گیا۔ لیفٹننٹ جنرل عبدالوہاب السعدی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ دہشت گردوں سے مقابلہ کرنے والے اور ریاپڈ رسپانس فورس نے فلوجہ کے وسط میں واقع سرکاری کمپاونڈ (ہیڈکوارٹرس) کو دولت اسلامیہ کے جنگجوؤں کے قبضہ سے آزاد کروالیا ہے۔ اس بات کی توثیق عراقی وفاقی پولیس کے سربراہ شاکر جاودات نے کی جس سے یہ ظاہر ہوتا ہیکہ گذشتہ ایک ماہ سے جاری جنگ میں عراقی فورسیس کو قابل لحاظ کامیابی ملی ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT