Wednesday , December 12 2018

فلوجہ کا نواحی علاقہ داعش سے آزاد، 27 جہادی ہلاک

بغداد۔ 6 جون ۔(سیاست ڈاٹ کام)  عراقی فوج نے کہا ہے کہ اس نے شدید لڑائی کے بعد فلوجہ شہر کا نواحی علاقہ دولت اسلامیہ کے عسکریت پسندوں کے قبضے سے چھڑا لیا ہے۔ حکومتی فورسز نے امریکی قیادت میں   بین الاقوامی اتحادی طیاروں کی معاونت سے ساقلاویا کا علاقہ اپنے قبضے میں لے لیا۔کل جاری کئے گئے ایک بیان میں عراقی فوج کے ترجمان نے بتایا کہ اس علاقے میں 27 جہادیوں کو ہلاک کیا گیا، جبکہ علاقے میں ایک مرتبہ پھر عراقی پرچم لہرا دیا گیا۔ فوجی بیان میں کہا گیا ہے کہ اس علاقے پر قبضے کے دوران کوئی فوجی ہلاک نہیں ہوا ہے۔ دارالحکومت بغداد سے 50 کلومیٹر مغرب میں واقع فلوجہ شہر پر گزشتہ دو برس سے عسکریت پسندوں نے قبضہ کر رکھا ہے اور اب عراقی فوج اس علاقے کو واپس حاصل کرنے کیلئے عسکری آپریشن میں مصروف ہے۔

TOPPOPULARRECENT