Sunday , December 17 2017
Home / عرب دنیا / فلوجہ کے عوام کو فرار ہونے سے روکنے داعش کی کوشش

فلوجہ کے عوام کو فرار ہونے سے روکنے داعش کی کوشش

بغداد۔ 25 مئی (سیاست ڈاٹ کام) عراقی شہر فلوجہ میں ایک مقامی عہدیدار اور امدادی گروپوں نے کہا ہے کہ مغربی بغداد سے تقریباً 65 کیلومیٹر دور اس شہر پر قبضہ کیلئے اسلامک اسٹیٹ (داعش) نے عوام کو گھر چھوڑ کر فرار ہونے سے روک دیا ہے۔ اس شہر پر داعش کا تقریباً دو سال سے قبضہ ہے جہاں ہزاروں عام شہری پھنسے ہوئے ہیں، تاہم تقریباً 20 خاندان فلوجہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے اور شہر کے مضافات میں مقیم ہیں جہاں عراقی فورسیس اور داعش جنگجوؤں کے درمیان جھڑپوں کے اکا دکا واقعات پیش آتے رہے ہیں۔ فلوجہ 2004ء میں امریکہ کے خلاف دو خونریز لڑائیوں کا گڑھ رہا ہے، لیکن داعش کی نام نہاد اسلامی خلافت کا ایک حصہ ہے بشمول فلوجہ اور موصل عراق اور شام کے چند علاقے ہنوز داعش کے زیرکنٹرول ہیں۔ عراقی فوج نے ان علاقوں کو آزاد کرنے کیلئے بڑے پیمانے پر فوجی مہم شروع کی ہے۔

TOPPOPULARRECENT