Saturday , November 18 2017
Home / Top Stories / فلوریڈا میں مشتبہ افراد کی فائرنگ ، ایک پولیس افسر ہلاک

فلوریڈا میں مشتبہ افراد کی فائرنگ ، ایک پولیس افسر ہلاک

تین زخمی ،امریکی شہر کے دو مقامات پر اچانک حملوں میں پولیس افسران اصل نشانہ
کسیمی ۔ /19 اگست (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ میں وسطی شہر فلوریڈا کے کسیمی ٹاؤن میں پولیس نے کہا ہے کہ مشتبہ افراد کی فائرنگ کے ایک واقعہ میں ایک پولیس افسر ہلاک اور دوسرا شدید زخمی ہوگیا ۔ یہ دونوں اس علاقہ میں مشتبہ افراد کی تلاش میں مصروف تھے ۔ حملے کے ضمن میں تین مشتبہ افراد کو تحویل میں لے لیا گیا اور چوتھے کی تلاش جاری ہے ۔ دوسرے واقعہ میں فلوریڈا کی جیکسن ویل میں دو پولیس اہلکاروں کو جو فائرنگ پر جوابی کارروائی میں مصروف تھے حملہ آواروں نے گولی مارکر زخمی کردیا ۔ کسیمی پولیس کے سربراہ چیف او ڈیل نے نیوز کانفرنس میں کہا کہ ’’کسیمی پولیس افسران سیام ہاورڈ اور میتھیو بیکسٹر اس علاقہ میں جو منشیات کے کاروبار کے لئے مشہور مشتبہ افراد کی تلاش میں مصروف تھے جنہیں گولی مار دی گئی ۔ انہیں جوابی فائرنگ کرنے کا کوئی موقع نہیں مل سکا ۔ او ڈیل نے کہا کہ ’’یہ دونوں پولیس افسران حیرت زدہ ہوگئے ‘‘ ۔ اس سوال پر کہ آیا ان پر گھاٹ لگاکر حملہ کیا گیا تھا ۔ انہوں نے جواب دیا کہ ’’فی الحال اس ضمن میں کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا لیکن یہ ایسا ہی واقعہ معلوم ہوتا ہے ‘‘ او ڈیل نے کہا کہ بیکسٹر جو تین سال سے اس محکمہ سے وابستہ تھے دوران علاج دواخانہ میں فوت ہوگئے ۔ 10 سالہ خدمات کا تجربہ رکھنے والے ہاورڈ کی حالت تشویشناک ہے ۔ ان دونوں کے خاندان ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ یہ دونوں ، تین مشتبہ افراد کی تلاش لے رہے تھے کہ چوتھے نے فائرنگ کا نشانہ بنادیا ۔ تین مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور افسران چوتھے کی تلاش میں مصروف ہیں ۔ ڈبلیو ایف اوی نے اورنالینڈو کے تھیم پارک کے قریب واقع کسیمی کے ایک ہاؤزنگ کامپلکس میں پولیس گاڑیوں کے داخلہ کا ایک فضائی فوٹیج دکھایا ۔ شمالی فلوریڈا شہر کے علاقہ جیکسن ویل میں دو پولیس عہدیداروں کو گولی مارکر زخمی کردیا گیا جو وہاں ایک اپارٹمنٹ میں ایک حملہ آور کی موجودگی کی اطلاع پر پہونچے تھے ۔ فلوریڈا کے گورنر ہرک اسکاٹ نے ٹوئیٹر پر پیام جاری کرتے ہوئے ان چاروں پولیس افسران سے ہمدردی کا اظہار کیا ۔ ایک ایسے وقت جب او ڈیل کسیمی ہاسپٹل کے باہر ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کررہے تھے کہ جیکسن ویل میں فائرنگ کے ذریعہ دیگر دو پولیس افسران کو گولی مارکر زخمی کئے جانے کی اطلاع موصول ہوئی تھی ۔ جس پر اوڈیل نے کہا کہ ’’قانون نافذ کرنے والوں کے لئے یہ ایک دشوار کن وقت ہے ۔ جس میں فرائض انجام دینا مشکل ہوگیا ہے ‘‘ ۔

TOPPOPULARRECENT