Wednesday , November 22 2017
Home / Top Stories / فلوریڈا کے انٹرنیشنل ائرپورٹ پر فائرنگ ‘ 5 افراد ہلاک 8 زخمی

فلوریڈا کے انٹرنیشنل ائرپورٹ پر فائرنگ ‘ 5 افراد ہلاک 8 زخمی

فورٹ لارڈیرڈیل ( فلوریڈا ) 6 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) فورٹ لاڈیرڈیل فلوریڈا نٹرنیشنل ائرپورٹ پر آج فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں حکام کے مطابق 5 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 8 دوسرے زخمی ہوگئے ہیں۔ کہا گیا ہے کہ ائرپورٹ پر ایک شخص نے فائرنگ شروع کردی تھی جس کے نتیجہ میں یہ اموات ہوئی ہیں۔ بروورڈ کاؤنٹی کے شیرف کے دفتر نے جمعہ کی دوپہر ہوئے فائرنگ کے اس واقعہ کی ٹوئیٹر کے ذریعہ اطلاع دی ہے ۔ دفتر نے ٹوئیٹر پیام میں کہا کہ اس واقعہ میں پانچ افراد ہلاک ہوگئے ہیں اور آٹھ دوسرے زخمی ہوئے ہیں جنہیں دواخانہ کو منتقل کیا گیا ہے ۔ بروورڈ کاؤنٹی کے مئیر باربرہ شریف نے بتایا کہ حکام جائے واردات پر سرگرم ہوگئے ہیں اور تحقیقات کی جارہی ہیں۔ یہ واقعہ انٹرنیشنل ائرپورٹ کے ٹرمنل 2 پر پیش آیا ۔ ائرپورٹ نے اس واقعہ کے بعد تمام سرگرمیوں کو معطل کردیا ہے اور نفاذ قانون کے حکام وہاں پہونچ گئے ہیں۔ ایمرجنسی میڈیکل ورکرس نے کم از کم ایک زخمی کا ٹرماک پر ہی علاج کیا ہے ۔ بروورڈ کاونٹی شیرف کے دفتر نے قبل ازیں کئی اموات کی اطلاع دی تھی بعد میں یہ تعداد پانچ بتائی گئی ہے ۔ دیگر سرکاری ذرائع نے بھی فائرنگ کی توثیق کی ہے ۔ عہدیداران ائرپورٹ پہونچ گئے ہیںاور نفاذ قانون کی ایجنسیوں سے معلومات حاصل کر رہے ہیں۔ نیوز اسٹیشنس پر ویڈیوز دکھائے گئے ہیں جن میں بتایا گیا کہ زخمی متاثرین کو ائرپورٹ سے باہر لیجایا جا رہا ہے ۔ ٹرماک پر سینکڑوں افراد کو کھڑے ہوئے دکھایا گیا ہے جبکہ ایمبولنس بھی وہاں پہونچ گئی تھی اور سکیوریٹی و پولیس عملہ کے کئی عہدیداران بھی وہاں پہونچ چکے ہیں۔ شیرف باربرا شریف نے بتایا کہ ایک واحد بندوق بردار اس حملہ کیلئے ذمہ دار ہے اور اسے حراست میں لے لیا گیا ہے ۔ اس دوران امریکہ کے منتخب صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ فلوریڈا کی صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔ انہوں نے اپنے ٹوئیٹر پر بتایا کہ انہوںنے فلوریڈا کے گورنر مسٹر اسکاٹ سے بھی بات کی ہے ۔ انہوں نے مہلوکین کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT