فلپائن اپنا سفارت خانہ یروشلم منتقل نہیں کرے گا

منیلا ۔ 27 ڈسمبر۔(سیاست ڈاٹ کام) فلپائنی وزرات خارجہ نے کہا ہے کہ وہ اپنا سفارت خانہ یروشلم منتقل نہیں کرے گی۔ اس سے قبل ایسی خبریں سامنے آ رہی تھیں کہ فلپائن ان دس ممالک میں سے ایک ہے، جو اسرائیل میں قائم اپنے سفارت خانے کو تل ابیب سے یروشلم منتقل کرنے والے ہیں۔ فلپائنی وزارت خارجہ کے مطابق اسرائیل کی جانب سے منیلا حکومت سے ایسا کوئی مطالبہ نہیں کیا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ مشرق وسطیٰ کے تمام دوست ممالک پر یہ بات واضح کی جا چکی ہے کہ منیلا حکومت اس موضوع پر کسی تجویز پر غور نہیں کر رہی۔ فلپائنی وزارت خارجہ نے ایک مرتبہ پھر اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان دو ریاستی حل کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT