Monday , December 11 2017
Home / دنیا / فلپائن حکومت کا ماراوی شہر میں جنگ کے خاتمے کا اعلان

فلپائن حکومت کا ماراوی شہر میں جنگ کے خاتمے کا اعلان

کلارک، 23اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) فلپائن کی حکومت نے آج گزشتہ پانچ ماہ کے دوران جنوبی اور ماراوی شہر میں فوج اور دولت اسلامیہ کے وفادار باغیوں کے درمیان جاری جنگ کوختم کرنے کا اعلان کیا ۔وزیردفاع ڈیلفن لورینجانا نے آج یہاں علاقائی دفاعی وزراء کے کانفرنس میں کہا کہ اب ماراوی میں کوئی بھی دہشت گرد باقی نہیں بچا ہے ۔ آرمی چیف جنرل ایڈوآرڈو اینو کے مطابق، جس علاقے میں جنگ جاری تھی وہاں ایک مسجد اور دو عمارتوں سے کم ازکم42 باغیوں کی نعشیں برآمد ہوئی ہیں۔غورطلب ہے کہ اس شہر پر طویل عرصہ سے دولت اسلامیہ کا قبضہ تھا اور اسے ان کے قبضے سے آزاد کرانا سیکورٹی فورسز کے لئے ایک بڑا چیلنج بن گیا تھا لیکن انہوں نے اس میں کامیابی حاصل کر لی ۔

TOPPOPULARRECENT