Saturday , December 15 2018

فلپائن فیکٹری آتشزدگی میں مہلوکین کی تعداد 72 ہوگئی

منیلا ۔ 14 مئی (سیاست ڈاٹ کام) جوتوں کی ایک فیکٹری میں لگی آگ سے مہلوکین کی تعداد 72 ہوگئی جبکہ مہلوکین کے رشتہ دار اور دیگر ورکرس سے یہاں زبردست احتجاج کرتے ہوئے برہمی کا اظہار کیا اور الزام عائد کیا کہ فیکٹری میں آگ سے حفاظت کے خاطرخواہ انتظامات نہیں تھے۔ دو منزلہ فیکٹری سے آتش فرو عملہ اور پولیس نے انتہائی مسخ شدہ نعشوں کو نکالا۔ آگ

منیلا ۔ 14 مئی (سیاست ڈاٹ کام) جوتوں کی ایک فیکٹری میں لگی آگ سے مہلوکین کی تعداد 72 ہوگئی جبکہ مہلوکین کے رشتہ دار اور دیگر ورکرس سے یہاں زبردست احتجاج کرتے ہوئے برہمی کا اظہار کیا اور الزام عائد کیا کہ فیکٹری میں آگ سے حفاظت کے خاطرخواہ انتظامات نہیں تھے۔ دو منزلہ فیکٹری سے آتش فرو عملہ اور پولیس نے انتہائی مسخ شدہ نعشوں کو نکالا۔ آگ لگنے کے بعد تمام ورکرس باہر جانے کے دروازوں کی کمی کی وجہ سے فیکٹری میں ہی پھنس گئے تھے۔ کئی نعشوں کی صرف کھوپڑیاں اور ہڈیاں ہی ملی ہیں۔ نیشنل پولیس چیف لیونارڈو ایسبینا نے ایک انتہائی جذباتی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ جب اتنا بڑا حادثہ ہوا ہے تو کوئی نہ کوئی تو ذمہ دار ہوگا ہی اور کسی کے خلاف الزامات عائد کرنے ہی پڑیں گے۔ حادثات ہوتے رہتے ہیں اور لوگ مرتے بھی رہتے ہیں لیکن اس نوعیت کے دلسوز واقعات ذہنوں پر اپنا اثر کافی عرصہ تک چھوڑ جاتے ہیں۔ بے یار و مددگار ورکرس کو آگ نے بالکل اس طرح جلادیا جیسے مردوں کو چتا پر جلایا جاتا ہے۔ تباہ شدہ فیکٹری سے آج دوپہر تک 72 نعشوں کو نکالا جاچکا ہے اور یہ اعداد و شمار ہی قطعی ہوسکتے ہیں کیونکہ یہ لاپتہ ورکرس کے اعدادوشمار کے مماثل ہیں۔

TOPPOPULARRECENT