Wednesday , December 13 2017
Home / دنیا / فلپائن میں آسیان کانفرنس کے دوران جم میاٹس ۔ سیتارامن ملاقات متوقع

فلپائن میں آسیان کانفرنس کے دوران جم میاٹس ۔ سیتارامن ملاقات متوقع

واشنگٹن ۔ 23 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکی وزیردفاع جم میاٹس جاریہ ہفتہ فلپائن میں آسیان وزرائے دفاع کانفرنس میں اپنے ہندوستانی ہم منصب نرملا سیتارامن سے ملاقات کریں گے۔ پنٹگان سے جاری ایک رپورٹ میں یہ بات کہی گئی۔ مذکورہ کانفرنس کا آغاز آج سے ہورہا ہے جبکہ اختتام 25 اکٹوبر کو ہوگا۔ جم میاٹس کے ہمراہ سفر کرنے والے اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فلپائن میں قیام کے دوران میں اپنے دیگر علاقائی ہم منصبوں سے ملاقات کروں گا جن میں جاپان، ری پبلک آف کوریا، ہندوستان، انڈونیشیاء، ملائشیا اور بے شک فلپائن کے وزرائے دفاع شامل ہیں۔ یاد رہیکہ گذشتہ ماہ جم میاٹس نے ہندوستان کا دورہ کیا تھا اور اس کے بعد نرملا سیتارامن اور ان کی یہ پہلی ملاقات ہوگی۔ جم میاٹس نے کہا کہ آسیان وزرائے دفاع کی کانفرنس اس خطہ میں گذشتہ 50 سال سے استحکام اور قیام امن کو ممکن بنانے اپنی تمام تر جدوجہد کے اعتراف کا ایک موقع ہے۔

TOPPOPULARRECENT