Friday , September 21 2018
Home / دنیا / فلپائن میں بمباری سے ہلاکتوں کی تعداد 3 ہوگئی

فلپائن میں بمباری سے ہلاکتوں کی تعداد 3 ہوگئی

کیداپون (فلپائن) ۔ 24 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی فلپائن میں پُرہجوم ٹاؤن کارنیوال کے قریب ایک بلیرڈ ہال میں پیش آئے بم دھماکہ سے مہلوکین کی تعداد بڑھ کر تین ہوگئی ہے، عہدیداروں نے آج یہ بات کہی۔ آرمی کی ترجمان کیپٹن جو۔آن پیتنگلے نے بتایا کہ یہ تعداد کل رات بڑھی جبکہ زخمیوں میں سے ایک نے اسپتال میں دم توڑ دیا۔ اس دھماکے میں مزید 22 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ میئر جوسیلیتو پینول نے کہا کہ دو آدمیوں نے بم رکھا، جو بظاہر ایک بیاگ میں چھپایا گیا تھا، جسے صوبہ نارتھ کوراباتو کے ملانگ ٹاؤن میں اتوار کو دیر گئے بلیرڈ ہال میں رکھ دیا گیا۔ پھر دونوں آدمی موٹرسائیکل پر تیزی سے چلتے بنے جس کے فوری بعد دھماکہ ہوا تھا۔ پینول نے کہا کہ دھماکہ پر نوکیلے ذرات اور دیگر اشیاء کی ضربات سے بلیرڈ ہال والے اور قریبی لوگ زخمی ہوگئے۔

TOPPOPULARRECENT