Monday , November 20 2017
Home / دنیا / فلپائن میں بے چینی ‘ دولت اسلامیہ کے حملہ کی اطلاع

فلپائن میں بے چینی ‘ دولت اسلامیہ کے حملہ کی اطلاع

منیلا ۔ 7مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک بم دھماکہ سے منیلا میں مسلم فرقہ کے دو افراد ہلاک ہوگئے ۔ جس کی وجہ سے یہ افواہ پھیل گئی کہ دولت اسلامیہ نے حملہ کیا ہے اور اس کے جنگجوؤں نے حملہ کی ذمہ داری قبول کرلی ۔ پولیس کے بموجب ان دونوں افراد کا یہ شخصی تنازعہ تھا۔ ایک شخص کو ہفتہ کے دن دیر گئے ایک پارسل موصول ہوا تھا جو منیلا کے مضافاتی ضلع قیاپو میں اس کے حوالے کردیا گیا تھا ۔ ایک اور شخص کاؤنٹر پر اس کی وصولی کیلئے آگیا ۔ دریں اثناء پارسل میں موجود بم دھماکہ سے پھٹ پڑا ‘ جس کی وجہ سے دونوں افراد ہلاک اور دیگر 4زخمی ہوگئے ۔ ایک اور دھماکہ میں یہ دیسی ساختہ بم دو گھنٹہ بعد اسی مقام کے قریب دھماکہ سے پھٹ پڑا جس کی وجہ سے وہاں پر تعینات ایک ملازم پولیس جو اس مقام کی حفاظت کیلئے تعینات کیا گیا تھا زخمی ہوگیا ۔ تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے  ۔پولیس کے سربراہ آسکرالوایالڈ نے کہا کہ یہ بم دھماکہ شخصی تنازعہ کے بعد دھماکہ سے پھٹ پڑا ۔ یہ ایک پارسل میں تھا جو ایک مخصوص شخص کے نام تھا اور وہی اس حملہ کا نشانہ ہوسکتاہے ۔ دھماکہ کے بعد پولیس سربراہ نے محکمہ سراغ رسانی کے عملہ کوطلب کرلیا ۔ قیاپو میں ایک ہفتہ کے اندر یہ دوسرا بم دھماکہ تھا ۔ یہ قصبہ حمل و نقل ‘ خریداری اور مذہبی سرگرمیوں کا مرکز سمجھا جاتا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT