Saturday , November 25 2017
Home / دنیا / فلپائن میں دولت اسلامیہ کے تین ہمدرد ہلاک

فلپائن میں دولت اسلامیہ کے تین ہمدرد ہلاک

منیلا۔21اگست ( سیاست ڈاٹ کام) فلپائنی فوج نے دولت اسلامیہ کے تین مشتبہ ہمدردوں کو ہلاک کردیا ۔ تاہم اُن کے لیڈر کو گرفتار کرنے سے قاصر رہے ۔ جنوبی فلپائن میں ان افراد کے ساتھ فوج کی جھڑپ ہوگئی تھی ۔ فوج کے میجر جنرل رافیل ویلنشیا نے کہا کہ دو رائفلیں اور دولت اسلامیہ کا سیاہ پرچم مقتول عسکریت پسندوں کے پاس سے دستیاب ہوا ۔ یہ لوگ انصارالخلافت فلپائن کے ارکان تھے ۔ایک عسکریت پسند فرار ہونے میںکامیاب ہوگیا جو مبینہ طور پر اس گروپ کا قائد تھا ۔ فوجی عہدیداروں نے کہا کہ اس کا نام محمد جعفر سبیغان مقید تھا ۔

TOPPOPULARRECENT