Thursday , November 23 2017
Home / دنیا / فلپائن میں زبردست زلزلہ، 2 ہلاک

فلپائن میں زبردست زلزلہ، 2 ہلاک

منیلا 6 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) وسطی فلپائن کو آج ایک شدید زلزلے کے جھٹکے نے جس کی شدت ریختر پیمانہ پر 6.5 ریکارڈ کی گئی، دہلاکر رکھ دیا۔ 5 سے زیادہ افراد اب بھی تجارتی عمارتوں کے ملبے میں پھنسے ہوئے ہیں جبکہ ایک 18 سالہ خاتون گرتے ہوئے ملبے کی زد میں آکر جزیرہ لیٹ کے شہر پورماک میں ہلاک ہوگئی۔ زلزلے کا مبدا جزیرے کے قریب تھا۔ 8 افراد کو 3 منزلہ عمارت کے ملبے سے زندہ باہر نکال لیا گیا۔ تاحال آٹھ افراد بچالئے گئے ہیں اور دواخانے میں زیرعلاج ہیں۔ تاہم عہدیداروں نے اُن کی حالت سنگین ہے یا معمولی اِس کا انکشاف کرنے سے انکار کردیا۔ ملبے میں پھنسے ہوئے دو بچوں تک بچاؤ کارکن ہنوز پہونچ نہیں سکے ہیں۔ تاہم اُنھیں پانی فراہم کیا گیا ہے۔ 10 سالہ قدیم عمارتیں جن میں سے ایک ہوٹل تھی اور زیریں منزل پر دوکانیں قائم تھیںمنہدم ہوچکی ہیں۔ گورنر صوبہ لیٹ ڈامنیکو پٹیلا نے کہاکہ بچاؤ کارکن ایمبولنس گاڑیاں اور بھاری آلات پہاڑی قصبے کو جس کی آبادی تقریباً 50 ہزار افراد پر مشتمل ہے، روانہ کئے جاچکے ہیں۔ زخمیوں کو ملبے سے باہر نکالنے کی کوششیں ہنوز جاری ہیں۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT