Tuesday , September 25 2018
Home / دنیا / فلپائن میں سمندری طوفان سے تباہی

فلپائن میں سمندری طوفان سے تباہی

منیلا۔ 7؍دسمبر (سیاست ڈاٹ کام)۔ وسطی فلپائن میں سمندری طوفان ہاگْوپِٹ نے تباہی مچادی۔ تیز ہواوں سے درخت اکھڑ گئے، کھمبے گر گئے، بعض علاقوں سے مواصلاتی رابطہ بھی منقطع ہوگیا۔ گزشتہ سال سمندری طوفان نے ٹیکلوبان شہر کے ہزار افراد کی جان لی تھی، سمندری طوفان کے پیش نظر 12 لاکھ افراد نقل مکانی پر مجبور ہوگئے ہیں۔ادھرجاپان میں شدید برفبا

منیلا۔ 7؍دسمبر (سیاست ڈاٹ کام)۔ وسطی فلپائن میں سمندری طوفان ہاگْوپِٹ نے تباہی مچادی۔ تیز ہواوں سے درخت اکھڑ گئے، کھمبے گر گئے، بعض علاقوں سے مواصلاتی رابطہ بھی منقطع ہوگیا۔ گزشتہ سال سمندری طوفان نے ٹیکلوبان شہر کے ہزار افراد کی جان لی تھی، سمندری طوفان کے پیش نظر 12 لاکھ افراد نقل مکانی پر مجبور ہوگئے ہیں۔ادھرجاپان میں شدید برفباری سے نظام زندگی منجمد ہوگیا، شمالی اور مغربی جاپان میں برف سے سڑکیں ڈھک گئیں اور ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے، سب سے زیادہ متاثرہونیوالا جزیرہ ہوکائیڈو ہوا ہے ، اور اس کا ایک چھوٹا جزیرہ کوچن مکمل طورپر برف سے ڈھک گیا ہے۔ یہ چین کے دریائے زرد پرواقع ہے، سب سے بڑی آبشار جو شدید سردی کے باعث کسی جادونگری کا منظر پیش کر رہی ہے۔ آبشار اور ہوا کی وجہ سے چھلکتا اور اڑتا ہوا پانی ریلنگ پر اور چٹانوں پر جمع ہوگیا ہے، سورج کی روشنی اس برف پر پڑ کر خوبصورت قوسِ قزح بکھیر رہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT