Monday , November 20 2017
Home / دنیا / فلپائن میں طوفان ، 7 لاکھ افراد کا تخلیہ

فلپائن میں طوفان ، 7 لاکھ افراد کا تخلیہ

منیلا ۔ 14 ڈسمبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) وسطی فلپائن میں طوفان میلور نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی اور اونچی لہروں و سیلاب کے ساتھ ساتھ تودے گرنے کے خوف سے 7 لاکھ سے زائد افراد محفوظ مقامات کی طرف چلے گئے ۔ میلور آج وسطی بریاس جزیرے کو عبور کرگیا اور عہدیداروں نے خبردار کیا ہے کہ کئی مکانات تیز ہواؤں کی زد میں آسکتے ہیں۔ نقصانات کا فوری طورپر کوئی پتہ نہیں چل سکا ۔ اس طوفان کے اثر سے چار میٹر بلند لہریں اور تیز ہوائیں چل رہی ہیں جس کی وجہ سے کئی درخت جڑ سے اُکھڑ گئے اور مکانات کی چھتیں اُڑ گئیں ۔ طوفان کے اثر سے 300 کیلومیٹر کے رقبہ میں خوب بارشیں ہورہی ہیں جو سیلاب کی شکل اختیار کرسکتی ہے اور تودے گرنے کے واقعات پیش آسکتے ہیں۔ عوام خوف کے عالم میں گاڑیوں، فوجی ٹرکس میں منتقل ہوتے دیکھے گئے ۔

TOPPOPULARRECENT