Saturday , November 18 2017
Home / دنیا / فلپائن میں طوفان سے 40 ہلاک،5 لاکھ بے گھر

فلپائن میں طوفان سے 40 ہلاک،5 لاکھ بے گھر

منیلا ۔ 21۔ اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) شمالی فلپائن میں سمندری طوفان ’کوپو‘ کے سبب ہلاکتوں کی تعدا بڑھ کر 40ہوگئی جبکہ تقریباً نصف ملین شہری اپنے گھر بار سے محروم ہوگئے ہیں۔ ڈیزاسٹر ریلیف ڈپارٹمنٹ نے بتایا کہ زیادہ تر افراد سیلابی پانیوں میں ڈوب کر ہلاک ہوئے کیونکہ بعض علاقوں میں سیلاب کا پانی گھروں کی چھتوں تک پہنچ گیا تھا۔ دیگر ہلاکتیں مٹی کے تودے یا تیز رفتار ہواؤں کے سبب دیواریں اور درخت گرنے سے ہوئیں۔ اتوار کو 250 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار والے اس طوفان کے بارے میں ماہرین کو یقین تھا کہ شدید بارشوں اور اچانک سیلابوں کا اندیشہ ہے۔

TOPPOPULARRECENT