Wednesday , December 13 2017
Home / دنیا / فلپائن میں فوج سے جھڑپ، ابو سیاف کے 20 جنگجو ہلاک

فلپائن میں فوج سے جھڑپ، ابو سیاف کے 20 جنگجو ہلاک

زامبوانگا ۔ 19 ۔ اگست (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی فلپائن کے دو جزیروں میں فوج سے جھڑپ کے نتجہ میں  ابو سیاف مسلم تنظیم کے 20 عسکریت پسند ہلاک ہوگئے۔ اس دوران اطراف کے علاقوں میں گھمسان لڑائی جاری تھی۔ جزیرہ کے فوجی ٹاسک فورس کمانڈر بریگیڈیئر جنرل ایلن اروجاڈو نے کہا کہ ’’جنوبی فلپائن کے جزیرہ اولو کے اندانان ٹاؤن میں تازہ ترین خونریز جھڑپیں ہوئی ہیں جہاں ابو سیاف گروپ کے زیر قبضہ یرغمالیوں کو بچانے کیلئے فوجی کارروائی کی گئی تھی‘‘۔ اس دوران القاعدہ سے ملحق ابو سیاف کے سینکڑوں کارکنوں کا فوج کے ساتھ انکاؤنٹر ہوگیا۔ لڑائی میں مسلم انتہا پسند گروپ کے 15 خطرناک جنگجو مارے گئے۔ فوج نے بڑے پیمانہ پر کی گئی کارروائی میں توپ اور دبابو کے استعمال کے ذریعہ باغیوں کے ٹھکانوں کو تباہ کردیا۔

TOPPOPULARRECENT