Monday , January 22 2018
Home / دنیا / فلپائن میں لاکھوں افراد پوپ کی قیادت میں عبادت میں شریک

فلپائن میں لاکھوں افراد پوپ کی قیادت میں عبادت میں شریک

منیلا۔ 18؍جنوری (سیاست ڈاٹ کام)۔ پوپ فرانسس نے لاکھوں افراد کی اجتماعی عبادت کی قیادت کی جو فلپائن کے دارالحکومت میں گیت گاتے اور کیتھولک عیسائیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے عبادت میں شریک ہوئے تھے۔ فلپائن میں پوپ کے عقیدتمندوں کی دُنیا میں سب سے بڑی تعداد موجود ہے، حالانکہ منیلا میں اجتماعی عبادت سے پہلے مسلسل بارش ہورہی تھی، لیکن کیت

منیلا۔ 18؍جنوری (سیاست ڈاٹ کام)۔ پوپ فرانسس نے لاکھوں افراد کی اجتماعی عبادت کی قیادت کی جو فلپائن کے دارالحکومت میں گیت گاتے اور کیتھولک عیسائیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے عبادت میں شریک ہوئے تھے۔ فلپائن میں پوپ کے عقیدتمندوں کی دُنیا میں سب سے بڑی تعداد موجود ہے، حالانکہ منیلا میں اجتماعی عبادت سے پہلے مسلسل بارش ہورہی تھی، لیکن کیتھولک عیسائیوں کے جوش و جذبہ کو جو پوپ کی زیر قیادت عبادت میں شرکت کی خوشی سے سرشار تھے، کمزور نہ کرسکی۔ 78 سالہ پوپ کا راستہ بھر عوام کی جانب سے پرجوش استقبال کیا گیا۔ پوپ کاروں کے ایک قافلہ میں اپنی قیام گاہ سے عبادت گاہ تک پہنچے تھے۔ وہ پلاسٹک کی استعمال کے بعد پھینکنے کے قابل پونچو میں ملبوس تھے اور ہاتھ ہلاتے ہوئے مسکراکر اپنا استقبال کرنے والے عوام کے ہجوم کا جواب دے رہے تھے۔ انھیں 20 مقامات پر رک کر رکاوٹوں کے پار موجود ننھے بچوں سے پیار کرتے دیکھا گیا۔

TOPPOPULARRECENT