Tuesday , December 19 2017
Home / دنیا / فلپائن نیویارک کے سازشی کو امریکہ کی تحویل کیلئے تیار

فلپائن نیویارک کے سازشی کو امریکہ کی تحویل کیلئے تیار

منیلا۔8اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام) فلپائن کا ایک شخص جو شبہ ہے کہ نیویارک کی زیر زمین ریلوے اور ٹائم اسکوائر کو جہادی حملوں کا نشانہ بنانے کی سازش کررہا تھا ‘ امکان ہے کہ عنقریب امریکہ کے حوالے کردیا جائے گا ۔ فلپائن کے وزیر انصاف ریسل سالک اور دیگر دو افراد پر الزام ہے کہ وہ دولت اسلامیہ گروپ کے نام پر ماہ رمضان 2014ء میں نیویارک کے زیرزمین ریلوے اور ٹائم اسکوائر کو جہادی حملے کا نشانہ بنانے کی سازش کررہا تھا ۔ فلپائن کے فوجی سربراہ جنرل ایڈورڈو این نے کہا کہ سالک فلپائن کے قومی بیورو برائے تحقیقات کی تحویل میں ہے ‘ وہ فلپائن کا 35سالہ ڈاکٹر ہے اور مئی 2016ء میں ایک مشتبہ شخص نے اسے 423امریکی ڈالر روانہ کئے تھے ۔ امریکی عدالت نے اس کی دستاویزات گذشتہ جمعہ کو جاری کردی ہیں ۔ کئی مقامات بشمول نیویارک زیرزمین ریلوے ‘ ٹائم اسکوائر اور دیگر تقریبات کے مقامات پر جہادی حملے کرنے کی سازش کی جارہی تھی لیکن ایف بی آئی کے ایک انڈرکور ایجنٹ نے اس کا پتہ لگالیا اور حکومت فلپائن سے مشتبہ شخص کو امریکہ کی تحویل میں دینے کا مطالبہ کیا گیا ۔حکومت فلپائن نے امریکہ کے مطالبہ کو قبول کرتے ہوئے مشتبہ شخص سالک کو امریکہ کی تحویل میں دینے سے اتفاق کرلیا گیا ہے ۔ سالک بچوں کا سرجن تھا اور ایک اسپتال میں برسرکار تھا ۔ جنوبی فلپائن کی اکثریت کیتھولک عیسائیوں پر مشتمل ہے ۔ مبینہ طور پر سالک بھی قبول اسلام سے قبل کیتھولک عیسائی تھا ۔ بعدازاں اس نے دولت اسلامیہ میں شمولیت اختیار کرلی تھی ۔

TOPPOPULARRECENT