Thursday , November 23 2017
Home / دنیا / فلپائن کی جیل میں دھماکہ، فائرنگ، 10 ہلاک

فلپائن کی جیل میں دھماکہ، فائرنگ، 10 ہلاک

منیلا ۔ 12 اگست (سیاست ڈاٹ کام) فلپائن کی ایک جیل کو مشتبہ طور پر دستی بم کے دھماکہ اور بندوق کی فائرنگ نے دہلا دیا جس کے نتیجہ میں 10 افراد ہلاک ہوگئے جن میں دومبینہ چینی ڈرگ مجرمین شامل ہیں، عہدیداروں نے آج یہ بات کہی۔ کل رات پیش آئے دھماکہ میں وارڈن شدید زخمی ہوا ہے۔ بیورو اور جیل مینجمنٹ اینڈ پینولوجی کے ترجمان سینئر انسپکٹر زاویر سولڈا نے کہا کہ میٹرو پولیٹن منیلا کی پراناک سنٹرل جیل میں مہلوکین میںسے 8 کو منشیات کے مقدمات کا سامنا تھا ان میں دو چینی شہری تھے جن کے پاس سے بڑی مقدار میں منشیات ضبط کی گئی تھی۔ دو دیگر مہلوکین کو ڈکیتی اور قتل کے الزامات کا سامنا تھا۔ سولڈا نے میڈیا کو بتایا ابتدائی تحقیقات کے دوران یہ تصدیق کی جاسکتی ہیکہ  جیل کے اندرون دھماکہ کیا گیا لیکن دھماکہ کا سبب کیا ہے اس کی تحقیقات ہنوز جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایسی رپورٹس کی جانچ کررہے ہیں کہ دھماکہ سے قبل قیدیوں میں وارڈن سے ملاقات کی خواہش ظاہر کی تھی۔ کیونکہ انہیں معلوم ہوا تھا کہ انہیں کسی اور جگہ منتقل کیا جانے والا ہے۔ سولڈا کا کہنا ہیکہ تحقیقات کار اس بات کا جائزہ لے رہے ہیں کہ آیا دھماکہ جیل سے فراری کی کوشش کا حصہ تونہیں لیکن وہ زخمی وارڈن سے بات چیت کے منتظر ہیں۔

 

ترکی کے 32 سفارتکار لاپتہ
انقرہ۔ 12 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ترکی نے آج کہا کہ 32 ترک سفارتکار ہنوز لاپتہ ہیں۔ حالانکہ گذشتہ ماہ صدر رجب طیب اردغان کی معزولی کی کوشش میں کی گئی ناکام بغاوت کے تناظر میں انقرہ نے انہیں واپس طلب کیاتھا۔ وزیرخارجہ میولوت کاوسوگلو نے اپنے ایرانی ہم منصب محمد جواد ظریف کے ساتھ انقرہ میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ 208 سفارتکاروں میں سے 32 کو ترکی نے واپس طلب کیا لیکن وہ وطن کو واپس نہیں ہوئے۔

TOPPOPULARRECENT