Monday , December 11 2017
Home / دنیا / فلپائن کے انتخابات سے قبل فوج چوکس

فلپائن کے انتخابات سے قبل فوج چوکس

منیلا۔8مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) لاکھوں فوجی آج پورے فلپائن میں پھیل گئے جب کہ قومی انتخابات منعقد کئے جانے والے ہیں اور انتخابی مہم بڑے پیمانے پر ووٹوں کی خریداری اور دھمکیاں دے کر ووٹ حاصل کرنے کی افواہوں کی وجہ سے تلخی سے بھرپور اور مہلک ہوچکے تھے ۔ انتخابات روایتی طور پر دھماکو وقت کی نشانی ہوتے ہیں ۔ فلپائن اپنے ہتھیار ڈال دینے اور پُرتشدد سیاسی برہمی کیلئے بدنام ہے ۔ ہر سال انتخابات کے موقع پر زبردست کرپشن کے الزامات عائد کئے جاتے ہیں ۔ ووٹوں کی خریداری ہر جگہ ہوتی ہے ۔الیکشن کمشنر لوئی یووا نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ انہیں اطلاع ملی ہے کہ صرف رقم ہی نہیں ووٹ خریدنے کیلئے ہر چیز استعمال کی جارہی ہے ۔ یہ پلاسٹک کے برتن اور کرانے کی اشیاء بھی ہوسکتی ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT