Monday , December 18 2017
Home / دنیا / فلپائن کے قریب غرقاب بحری جہاز سے گیارہ ہندوستانی لاپتہ

فلپائن کے قریب غرقاب بحری جہاز سے گیارہ ہندوستانی لاپتہ

ٹوکیو ۔ 13 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) فلپائن کے قریب بحرالکاہل میں ایک مال بردار بحری جہاز کے ڈوبنے سے اس میں سوار عملہ کے 11 ہندوستانی ارکان لاپتہ بتائے گئے ہیں جبکہ خطہ میں آئے زبردست طوفان نے مال بردار جہاز کو لہروں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا تھا جو بالآخر غرقاب ہوگیا۔ ایمرالڈ اسٹار نامی بحری جہاز جس کا وزن 33025 ٹن بتایا گیا ہے اور حادثہ کے وقت اس میں 26 ہندوستانی سوار تھے۔ جس وقت جہاز طوفان میں گھر گیا اس وقت وہ فلپائن کے قریب تھا اور جہاز سے فوری طور پر مدد کا سگنل روانہ کیا گیا تھا۔ جاپانی کوسٹ گارڈس نے یہ بات بتائی کیونکہ طوفان میں گھرجانے کا سگنل بھی ان لوگوں نے ہی وصول کیا تھا۔ دریں اثناء اسی آبی خطہ میں سفر کرنے والے دیگر جہازوں کے عملہ نے ایمرالڈ جہاز کے عملہ کے 15 ارکان کو بچایا لیکن مزید 11 ارکان ہنوز لاپتہ ہیں۔ کوسٹ گارڈس کے ترجمان نے بتایا کہ جہاز غرقاب ہوچکا ہے۔ ترجمان کے مطابق حادثہ کے مقام پر دو گشتی کشتیوں اور تین طیاروں کو روانہ کیا گیا ہے لیکن شدید طوفان کی وجہ سے بچاؤکاری میں مشکلات پیدا ہورہی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT