Saturday , December 16 2017
Home / کھیل کی خبریں / فلپائن کے پکئیو نے ڈبلیو بی او ویلٹر ویٹ خطاب جیت لیا

فلپائن کے پکئیو نے ڈبلیو بی او ویلٹر ویٹ خطاب جیت لیا

LAS VEGAS, NOV 6 :- Manny Pacquiao celebrates his victory over WBO welterweight champion Jessie Vargas following their title fight at the Thomas and Mack Center in Las Vegas, Nevada, U.S., November 5, 2016. Referee Kenny Bayless is at right. REUTERS-15R

لاس ویگاس 6 نومبر ( اے ایف پی ) فلپائن کے مینی پکئیو نے ورلڈ باکسنگ آرگنائزیشن ویلٹر ویٹ ٹائیٹل تیسری مرتبہ جیت لیا ہے ۔ انہوں نے سابق چمپئن جیسی ورگاس کے خلاف ہوئے مقابلہ میں متفقہ فیصلے سے یہ کامیابیا حاصل کی ۔ 37 سالہ پکئیو نے سابق ویلٹر ویٹ چمٹپئن ورگاس کو بہترین انداز میں مقابلہ کرتے ہوئے شکست سے دوچار کردیا ۔ ورگاس حالانکہ قد و قامت میں پکئیو سے کافی زیادہ ہیں۔ انہوں نے دوسرے راونڈ کے دوران ورگاس کو چت کرنے کیلئے دائیںہاتھ کا جوابی پنچ استعمال کیا تھا ۔ اس مقابلہ میں 16 ہزار سے شائقین موجود تھے ۔ پکئیو نے اب تک کے اپنے مقابلوں میں شاندار کارکردگی دکھائی تھی ۔ ان کا ریکارڈ 59-6 ہے ۔ ان کے دو مقابلے ڈرا ہوئے ہیں جبکہ 38 میں انہوں نے ناک آوٹ کے ذریعہ کامیابی حاصل کی ہے ۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ ہنوز پوری صلاحیت رکھتے ہیں اور پورے جذبہ اور طاقت کے ساتھ مقابلہ کر رہے ہیں۔ حالانکہ آج ہوئے خطابی مقابلہ میں وہ ناک آوٹ کامیابی حاصل نہیں کرسکے ہیں لیکن انہوں نے اپنے حریف کو سنھبلنے کا موقع دئے بغیر کامیابی حاصل کرلی ۔ مقابلہ کے تینوں ہی ججس نے پکئیو کے حق میں رائے دہی اور ان کے پوائنٹس کی اساس پر اتفاق رائے سے انہیں خطابی کامیابی سے سرفراز کیا گیا ۔ پکئیو نے عالمی باکسنگ آرگنائزیشن کا خطاب پہلی مرتبہ 2010 میں جیتا تھا ۔ اس وقت انہوں نے مکیل کوٹو کو شکست دی تھی ۔ دو سال بعد وہ یہ خطاب ہار گئے تھے ۔ بعد میں انہوں نے 2014 میں یہاں پھر خطاب جیتا تھا ۔ یہ کامیابی انہوں نے براڈلے کے خلاف حاصل کی تھی ۔ گذشتہ سال وہ فلائیڈ مے ویدر کے ساتھ مقابلہ میں شکست کھاگئے تھے ۔ اس سال مے ویدر سبکدوش ہوچکے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT