Friday , April 27 2018
Home / Top Stories / فلپائن کے ہوٹل میں آگ، 4 ہلاک

فلپائن کے ہوٹل میں آگ، 4 ہلاک

DCIM100MEDIADJI_0300.JPG

منیلا، 18 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) فلپائن کے دارالحکومت منیلا کے ایک ہوٹل میں آج آگ لگنے سے چار افراد کی موت ہو گئی جبکہ کئی لوگ ہوٹل میں پھنسے ہوئے ہیں۔منیلا کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ دفتر کے سربراہ جانی یو نے ریڈیو پر کہا کہ پویلین ہوٹل میں تقریبا 20 لوگ پھنسے ہوئے ہیں۔مسٹر یو نے کہا کہ فائر سیکورٹی بیورو سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق ہوٹل کی پانچویں منزل پر 19 سے 20 افراد پھنسے ہوئے ہیں اور وہ سبھی محفوظ ہیں۔انہوں نے کہا کہ فی الحال آگ لگنے کی وجوہات کا پتہ نہیں لگ سکا ہے ۔ہوٹل کے 300سے زیادہ مہمانوں کو بچاکر محفوظ مقام پہنچادیا گیا ۔

TOPPOPULARRECENT