Saturday , December 16 2017
Home / کھیل کی خبریں / فلپس کی نیوزی لینڈ ٹیم میں شمولیت

فلپس کی نیوزی لینڈ ٹیم میں شمولیت

ممبئی 14 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم جوکہ 22 اکٹوبر کو ہندوستان کے خلاف تین مقابلوں کی ونڈے سیریز کھیلے گی، جس کے لئے مہمان ٹیم میں گلین فلپس اور ٹوڈ نیتھن ایسٹل کو اُن 6 کھلاڑیوں میں شامل کیا گیا ہے جوکہ انڈیا اے سیریز کے اختتام کے بعد سلیکٹروں کو دستیاب ہوئے ہیں۔ علاوہ ازیں میاٹ ہینری، ہینری نیکولس، کولن مونڈرو اور جارج ورکر کو بھی 6 کھلاڑیوں میں شامل کیا گیا ہے۔ اسٹار بیٹسمین کین ولیمسن نیوزی لینڈ ٹیم کی کپتانی کریں گے جن کی قیادت میں مہمان ٹیم تین ونڈے اور تین ٹوئنٹی 20 مقابلوں کی سیریز کھیلے گی۔ واضح رہے کہ نیوزی لینڈ نے ہندوستانی مجوزہ سیریز کے لئے ابتداء میں صرف 9 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT