Monday , November 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / فلپ ہیوز کی موت، حادثہ یا قتل؟

فلپ ہیوز کی موت، حادثہ یا قتل؟

سڈنی۔11 اکٹوبر(سیاست ڈاٹ کام ) آنجہانی آسٹریلیائی بیٹسمین فلپ ہیوز کی باونسر پر ہلاکت کی تحقیقاتی رپورٹ آگئی ہے جس میں  بیٹسمین کی موت کو کرکٹ کا خوفناک حادثہ قرار دیا گیا ہے۔ تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق سنگین چوٹ فلپ ہیوز کی موت کا سبب بنی۔رپورٹ میں کچھ خوفناک حقائق بھی سامنے آئے ہیں۔ جس کے مطابق فلپ ہیوز مقدمہ میں پولیس تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ہیوز کیساتھ دوران میچ فاسٹ بولر بولنجر نے سخت الفاظ استعمال کئے تھے۔ جس میں انہوں نے ہیوز کو قتل کی دھمکی بھی دی تھی اور کہا کہ میں تمہں قتل کر دونگا۔ کمرہ عدالت میں موجود براڈ ہیڈن سے تکنیکی سوالات بھی کئے گئے۔ ہیڈن نے کہا کہ ہمارا شارٹ بولنگ کروانے کا کوئی منصوبہ نہیں تھا اور یہ جان بوجھ کر نہیں کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں سڈنی گراونڈ میں ہوئے  واقعہ کو خوفناک حادثہ قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ کھیل کو مزید محفوظ بنایا جا سکتا ہے۔ رپورٹ میں سربراہ کرکٹ آسٹریلیا جیمز سدرلینڈ نے بھی تجویز دی ہے کہ دوران میچ زخمی کھلاڑی کا متبادل ملنا چاہئے۔ نیز ہم اس طرح کے حادثات دوبارہ کرکٹ میدان میں نہیں دیکھنا چاہتے۔ اس کے خاتمے کیلئے اس تحقیقات کے عمل کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔ جس سے ہم اس وقت گزر رہے ہیں اور ہمیں یقین ہے کہ اس عمل سے کچھ بہتر نتیجہ سامنے آئے گا۔ واضح رہے کہ فلپ ہیوز 2014 میں ڈومیسٹک میچ کے دوران باونسر لگنے پر جان کی بازی ہار گئے تھے۔ 26 سالہ آنجہانی کرکٹر نے 26 ٹسٹ میچوں میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی تھی۔

TOPPOPULARRECENT