Monday , December 11 2017
Home / جرائم و حادثات / فلک نما حقہ سنٹرس پر دھاوا،کم عمر طلباء گرفتار

فلک نما حقہ سنٹرس پر دھاوا،کم عمر طلباء گرفتار

حیدرآباد ۔ /17 ڈسمبر (سیاست نیوز) ساؤتھ زون پولیس نے فلک نما علاقہ میں حقہ سنٹرس پر پھر ایک مرتبہ دھاوا کرتے ہوئے کم عمر طلباء کو حراست میں لے لیا ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پولیس ساؤتھ زون مسٹر بابو راؤ کی قیادت میں پولیس ٹیم نے انجن باؤلی فلک نما کے قریب سید محمد نامی شخص کی جانب سے غیرقانونی طور پر حقہ سنٹرس چلائے جانے کی اطلاع پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے انٹرمیڈیٹ کے 15 طلباء کو حراست میں لے لیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ حیدرآباد ہائیکورٹ کے احکامات کے بموجب حقہ سنٹرس میں 18 سال سے کم عمر کے نوجوانوں کے داخلہ اور حقہ نوشی پر امتناع ہے لیکن ان احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے حقہ سنٹر چلایا جارہا تھا ۔ پولیس نے بتایا کہ حقہ سنٹر کے ملازمین محمد فرید اور محمد صوفیان نے نارائن گوڑہ اور شاہین نگر میں واقع کارپوریٹ کالجس کے طلباء کو حقہ سنٹر کو دوبارہ کھولنے کی اطلاع دی جس پر کئی کم عمر طلباء حقہ نوشی کیلئے فلک نما پہونچے جہاں پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے انہیں حراست میں لے لیا اور ان کے والدین کی موجودگی میں بعد کونسلنگ رہا کردیا گیا ۔
ایڈیشنل ڈی سی پی مسٹر بابو راؤ ، انجن باولی چوراہا فلک نما میں واقع ایک حقہ سنٹر پر اچانک پہنچ کر کالج طلباء کی کونسلنگ کرتے ہوئے ۔ انہیں حقہ کشی سے باز آجانے کی ترغیب دی ۔۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT