Wednesday , September 26 2018
Home / شہر کی خبریں / فلک نما میںآر ٹی سی بس کی ٹکر سے کمسن لڑکا ہلاک

فلک نما میںآر ٹی سی بس کی ٹکر سے کمسن لڑکا ہلاک

برہم عوام کا احتجاج، بس پر سنگباری، علاقہ میں کشیدگی

برہم عوام کا احتجاج، بس پر سنگباری، علاقہ میں کشیدگی
حیدرآباد۔/5فبروری، ( سیاست نیوز) پرانے شہر کے علاقہ میں فلک نما میں ایک کمسن کی سڑک حادثہ میں ہلاکت کے بعد علاقہ میں کشیدگی پھیل گئی اور برہم احتجاجی عوام نے آر ٹی سی بس کو اپنی برہمی کا نشانہ بنایا۔ تاہم کمسن لڑکے کی ہلاکت پر برہم احتجاجیوں کو منتشر کرنے کیلئے پولیس نے طاقت کا استعمال کیا جو حالات میں بے چینی پیدا کرنے کا سبب بن گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 6سالہ عبود احمد جو فاطمہ نگر وٹے پلی علاقہ کے ساکن عبدالصمد کا بیٹا تھا آج اپنے رشتہ داروں کے ہمراہ موٹر سیکل پر جارہا تھا کہ ایک بے قابو آر ٹی سی بس نے ان کی موٹر سیکل کو ٹکر دے دی اور عبود احمد اس حادثہ میں برسر موقع فوت ہوگیا۔ سڑک حادثہ میں کمسن بچہ کی ہلاکت کی اطلاع عام ہوتے ہی فلک نما کے مقامی افراد وٹے پلی چوراہے پر جمع ہوگئے اور احتجاج کیا۔ جائے حادثہ پر دلخراش مناظر دیکھنے کے بعد احتجاجی برہم ہوگئے اور انہوں نے آر ٹی سی بس کو اپنی برہمی کا نشانہ بنایا۔ بتایا جاتا ہے کہ عبود احمد دوسری جماعت کا طالب علم تھا۔ سب انسپکٹر پولیس مسٹر مراری نے بتایا کہ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT