Monday , June 25 2018
Home / جرائم و حادثات / فلک نما میں ایک شخص کا بے رحمانہ قتل

فلک نما میں ایک شخص کا بے رحمانہ قتل

حیدرآباد 19 اگسٹ (سیاست نیوز) فلک نما کے علاقہ میں رات دیر گئے فاروق شوٹر نامی ایک شخص کا بے رحمانہ انداز میں قتل کردیا گیا۔ بتایا جاتا کہ نامعلوم افراد نے اس کے سر پر تیز دھاری ہتھیار سے حملہ کرتے ہوئے ہلاک کردیا۔ انسپکٹر فلک نما مسٹر شاکر حسین کے مطابق 43 سالہ غلام محمد فاروق عرف شوٹر فاروق کا رات دیر گئے وٹے پلی کے علاقہ میں قتل کردیا گیا۔ شوٹر فاروق اولڈ ملک پیٹ اکبر باغ علاقہ کا ساکن تھا۔ پولیس فلک نما نے مقدمہ درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے۔ باوثوق ذرائع کے مطابق شوٹر فاروق کو رقمی معاملات کے سبب ہلاک کردیا گیا۔ تاہم پولیس نے کسی بھی وجہ کی توثیق نہیں کی اور نہ ہی کسی پر شبہ ظاہر کیا ہے اور بتایا کہ پولیس تحقیقات کے بعد ہی کچھ نتیجہ پر پہونچے گی۔

TOPPOPULARRECENT