Saturday , May 26 2018
Home / شہر کی خبریں / فلک نما میں بندوق بردار سے سنسنی ۔ پولیس چوکسی کی قلعی کھل گئی

فلک نما میں بندوق بردار سے سنسنی ۔ پولیس چوکسی کی قلعی کھل گئی

حیدرآباد ۔ 18 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : پرانے شہر کے علاقہ فلک نما میں ایک شخص بندوق ساتھ میں لے کر گھومتا رہا جس سے کشیدگی پیدا ہوگئی ۔ یاد رہے کہ گذشتہ ہفتہ رئیل اسٹیٹ تاجر مصطفی پر فائرنگ سے کشیدگی پیدا ہوگئی تھی اور آج رات ایک اراضی تنازعہ میں بندوق لے کر گشت کرنے والے شخص سے سنسنی پھیل گئی ۔ اطلاع کے فوری بعد ڈی سی پی ساوتھ زون موقع واردات پہونچ گئے اور حالات کا جائزہ لیا ۔ پولیس نے غیر معمولی احتیاط سے کام لیتے ہوئے حالات کو بگڑنے سے بچالیا ۔ بندوق بردار کی وجہ سے تقریبا 100 تا 150 افراد کا ہجوم دیکھتے ہی دیکھتے جمع ہوگیا تھا ۔ چونکہ تنازعہ دوگروپس کے درمیان پیدا ہوا جو علحدہ فرقہ سے تعلق رکھتے ہیں ۔ اس سے معاملہ حساس رخ اختیار کرنے کا شدید خدشہ تھا تاہم ڈی سی پی ساوتھ زون مسٹر ستیہ نارائنا فوری مقام پر پہونچ گئے اور حالات کو قابو میں کرلیا ۔ یہاں اس بات کا ذکر بے جا نہ ہوگا کہ ان دنوں فلک نما کے علاقہ میں صیانتی انتظامات کو غیر معمولی اہمیت دی جارہی ہے ۔ اس علاقہ میں واقع اسٹار ہوٹل میں امریکی صدر کی دختر کے اعزاز میں وزیراعظم مودی عشائیہ دینے والے ہیں اس سلسلہ میں فلک نما میں پولیس نے غیر معمولی سیکوریٹی انتظامات کا دعویٰ کیا تھا لیکن آج کے اس واقعہ نے پولیس چوکسی کی قلعی کھل دی ۔ جیسا کہ پولیس پر الزامات ہیں کہ وہ غریب کے ساتھ الگ اور دولت مند کے ساتھ علحدہ رویہ اختیار کرتی ہے ۔ ایسی صورت میں بندوق بردار کی وجہ سے ہلچل تشویش کا سبب بن گئی ہے ۔ باوثوق ذرائع کے مطابق اس علاقہ میں اکثریتی فرقہ سے تعلق رکھنے والی خاتون نے اقلیتی فرقہ سے تعلق رکھنے والے شخص کے نام پر اراضی معاہدہ کیا اور اس معاہدہ کے مطابق یہ شخص اس اراضی پر حق جتانے کے لیے پہونچا اس دوران بندوق ساتھ رکھ کر گھومنے والے اس شخص کی وجہ سے کشیدگی پیدا ہوگئی ۔ فلک نما پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔۔
ٹیچرس اور جونیر انجینئرس کیلئے گائیڈنس ، لکچر اور ماڈل ٹسٹ
حیدرآباد ۔ 18 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : جونیر انجینئرس کے تقررات اسٹاف سلکشن کمیشن کے تحت ملک گیر سطح مسابقتی امتحان رکھا ہے جو سیول ، میکانیکل اور الکٹریکل برانچ کے ڈپلوما اور ڈگری ہولڈرس کیلئے ہے ۔ جو امیدوار فارم آن لائن داخل کرچکے ان کیلئے گائیڈنس لکچر اور ماڈل ٹسٹ اتوار 19 نومبر کو دو بجے دن محبوب حسین جگر ہال احاطہ سیاست عابڈس پر رکھا گیا ہے ۔ ۔
ll ٹیچرس کے امتحانات جو ٹی پی ایس سی کے تحت ٹی آر ٹی ٹیچرس رکروٹمنٹ ٹسٹ ہورہا ہے ۔ ان بی ایڈ ، ڈی ایڈ امیدواروں کے لیے دفتر سیاست عابڈس پر 11 بجے تا ایک بجے دن گائیڈنس لکچر اور ماڈل ٹسٹ رکھا گیا ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT