Sunday , December 17 2017
Home / جرائم و حادثات / فلک نما میں خاتون کے قتل سے سنسنی بے رحمانہ قتل، شوہر پر شبہ، انسپکٹر فلک نما

فلک نما میں خاتون کے قتل سے سنسنی بے رحمانہ قتل، شوہر پر شبہ، انسپکٹر فلک نما

حیدرآباد 18 ڈسمبر (سیاست نیوز) پرانے شہر کے علاقہ فلک نما میں ایک خاتون کے قتل کے بعد علاقہ میں سنسنی پھیل گئی۔ بتایا جاتا ہے کہ 40 سالہ سمرین بانو کو آج مبینہ طور پر بے رحمانہ انداز میں قتل کردیا گیا۔ اس خاتون کی نعش کو دھوبی گھاٹ کے قریب پھینک دیا گیا۔ تاہم پولیس نے اس خاتون کے قتل میں شوہر پر مبینہ طور پر قتل کا شبہ ظاہر کیا ہے۔ انسپکٹر فلک نما مسٹر کرن کمار کے مطابق سمرین بانو جو حسن نگر محمود نگر علاقہ کے ساکن محمد احمد کی بیوی تھی، آج اس کا بے رحمانہ انداز میں گلا گھونٹ کر قتل کیا گیا۔ سمرین بانو نے دو سال قبل احمد سے شادی کی تھی اور اس خاتون کی یہ دوسری شادی تھی۔ پہلے شوہر سے خاتون کا طلاق ہوچکا تھا اور پہلے شوہر سے خاتون کو 4 بچے تھے اور بچوں کو شوہر نے اپنے پاس رکھ لیا تھا۔ احمد سے سمرین کو کوئی اولاد نہیں تھی۔ متوفی خاتون اکثر اپنے والدین کے مکان میں رہا کرتی تھی اور ان کے مکان سے قریب میں احمد کا مکان تھا۔ تاہم پولیس کی اُلجھن اس وقت بڑھ گئی جب سمرین بانو کی بہن نے پولیس کو بیان دیا کہ احمد نے صبح سمرین کو مکان پر چھوڑا تھا۔ تاہم فلک نما پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے ہر زاویہ سے سمرین بانو کے قتل کیس کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT