Wednesday , September 26 2018
Home / شہر کی خبریں / فلک نما میں عوام پینے کے پانی کے لیے پریشان ، ارباب مجاز خواب غفلت میں

فلک نما میں عوام پینے کے پانی کے لیے پریشان ، ارباب مجاز خواب غفلت میں

حیدرآباد ۔ 10 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز) : شہر حیدرآباد کے کئی علاقوں میں پانی کی سربراہی کا نظام بری طرح متاثر ہے اور کچھ علاقوں میں 2 دن میں ایک مرتبہ پانی کی سربراہی بھی متاثر ہے جس میں فلک نما سب سے نمایاں دکھائی دیتا ہے ۔ جہاں گذشتہ 15 دنوں سے پانی کی سربراہی بری طرح متاثر ہے ۔ فلک نما کے ساکن حاجی اکرم علی نے میڈیا کو مطلع کیا ہے کہ گذشتہ 15 دنوں سے 2 دن میں ایک مرتبہ پانی کی سربراہی متاثر ہوگئی ہے کیوں کہ شام کے اوقات میں 2 گھنٹوں کے لیے آبی سربراہی کا نظم تھا ۔ لیکن اب کئی کئی دنوں تک پانی نلوں سے آ ہی نہیں رہا ہے جس کے لیے ہمیں بورویل پر انحصار کرنا پڑرہا ہے ایک اور ساکن اعجاز خاں نے شکایت کی ہے کہ ارباب مجاز اور واٹر بورڈ کے عہدیداروں کی توجہ اس مسئلہ کی جانب مبذول کروائی گئی اور صرف یقین دہانی کے سوا مسئلہ کا حل نہیں نکلا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پینے کے پانی اور پکوان کے لیے ہمیں گذشتہ کئی ہفتوں سے پانی خرید کر استعمال کرنا پڑرہا ہے ۔ فلک نما کے کارپوریٹر نے کہا پانی کے اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے ایچ ایم ڈبلیو ایس اینڈ ایس بی کے عہدیداروں کو مطلع کیا گیا ہے اور عہدیداروں نے تیقن دیا ہے کہ چند دنوں کے اندر اس مسئلے پر قابو پالیا جائے گا ۔ دوسری جانب ڈی جی ایم ( ای ) ایس ڈی III بالا پور کے پی بے ڈیویڈ راج نے کہا کہ عوام کی جانب سے اس مسئلے کے متعلق انہیں کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی ہے اور اگر کوئی شکایت وصول ہوئی ہے تو فورا اس پر کارروائی کا آغاز کردیا جائے گ

Top Stories

TOPPOPULARRECENT