Tuesday , July 17 2018
Home / شہر کی خبریں / فلک نما میں کل برقی شکایتوں کے ازالہ پر اجلاس

فلک نما میں کل برقی شکایتوں کے ازالہ پر اجلاس

حیدرآباد ۔ 11 ۔ جولائی : ( پریس نوٹ) : فلک نما برقی صارفین کے شکایتوں کے ازالہ پر مشتمل کنزیومر گریونس ریڈرسیل اجلاس 13 جولائی کو اسسٹنٹ ڈیویژنل انجینئر آپریشن ، ڈسٹری بیوشن XI ، سب ڈیویژن آفس فلک نما منعقد ہوگا ۔ اس ضمن میں اے ڈی ای الیکٹریکل فلک نما ڈیویژن نے ڈیویژن کے تحت آنے والے مختلف علاقہ جات جیسے فلک نما ، چندرائن گٹہ ، بارکس ، بالا پور ، کیشوگری ، سی آر پی ایف ، حافظ بابا نگر ، کندیکل گیٹ ، رکھشا پورم ، نصیب نگر ، غازی ملت کالونی ، اندرا نگر ، انجن باولی ، جنگم میٹ ، رویندرا نائک نگر ، چھتری ناکہ ، گولی پورہ ، تالاب کٹہ ، سلطان شاہی ، اروندھتی نگر کالونی ، اپوگوڑہ ، لال دروازہ ، علی آباد ، سید علی چبوترہ اور دیگر قریبی علاقوں کے برقی صارفین سے خواہش کی کہ وہ شکایتوں کے ازالہ اجلاس میں اپنے شکایتوں کو پیش کریں ۔۔
ملت کے نوجوانوں کے مسائل اور ان کا حل پر سمپوزیم
حیدرآباد ۔ 11 ۔ جولائی : ( پریس نوٹ) : کل ہند مجلس تعمیر ملت کے بموجب اسٹڈی سرکل کے زیر اہتمام 15 جولائی کو 10-30 بجے دن گلشن خلیل مانصاحبہ سمپوزیم بعنوان ’ ملت کے نوجوانوں کے مسائل اور ان کا حل ‘ مقرر ہے ۔ صدارت محمد ضیا الدین نیر نائب صدر مجلس تعمیر ملت کریں گے اور دانشوران ملت مخاطب کریں گے ۔۔

TOPPOPULARRECENT