Sunday , September 23 2018
Home / شہر کی خبریں / فلک نما پیالیس کے اطراف 2000پولیس عملہ متعین

فلک نما پیالیس کے اطراف 2000پولیس عملہ متعین

حیدرآباد ۔ 20نومبر ( سیاست نیوز) گلوبل انٹرپرینر چوٹی اجلاس کے سلسلہ میں فلک نما کے اطراف غیر معمولی سیکورٹی انتظامات کئے جارہے ہیں ۔ سینئر پولیس عہدیدار نے بتایا کہ فلک نما پیالیس اور اس کے اطراف 2000سے زائد پولیس عملہ تعینات کیا جائے گا ۔ یہاں پہلے ہی سیکورٹی مشق کی جاچکی ہے اور علاقہ کا محاصرہ کرتے ہوئے تلاشی مہم چلائی گئی جس میں 67 مجرمین کو حراست میں لیا گیا ۔ پرانے شہر میں 500سے زائد سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے ہیں ۔ اس کے علاوہ چوٹی اجلاس کے دوران یہاں آنے والوں کو اپنی شناخت کی تفصیلات پولیس اسٹیشن میں جمع کرانی ہوگی ۔ نئی تعمیرات پر بھی نظر رکھی جارہی ہے ۔ 10بجے شب کے بعد پولیس گاڑیوں کی تلاشی لے رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اجلاس کے پیش نظر یہ انتظامات کئے جارہے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT