Monday , June 25 2018
Home / کھیل کی خبریں / فلیپس نے بٹر فلائی کامیابی کے ذریعہ واپسی کی

فلیپس نے بٹر فلائی کامیابی کے ذریعہ واپسی کی

چارلوٹ 17 مئی (سیاست ڈاٹ کام) اولمپکس کے لیجنڈ تیراک مائیکل فلیپس نے اپنی سبکدوشی سے واپسی کرتے ہوئے مسابقتی مقابلوں میں یہاں یہاں چارلوٹ گرانڈ پری کے 100 میٹر فری اسٹائیل میں کامیابی حاصل کی ہے اور لندن گیمز کے فائنلس میں کامیابی کے بعد فلیپس کی یہ پہلی کامیابی رہی۔ مائیکل فلیپس جنھوں نے 2012 ء گیمز میں اولمپکس کے 22 میڈلس کے ریکارڈس کے

چارلوٹ 17 مئی (سیاست ڈاٹ کام) اولمپکس کے لیجنڈ تیراک مائیکل فلیپس نے اپنی سبکدوشی سے واپسی کرتے ہوئے مسابقتی مقابلوں میں یہاں یہاں چارلوٹ گرانڈ پری کے 100 میٹر فری اسٹائیل میں کامیابی حاصل کی ہے اور لندن گیمز کے فائنلس میں کامیابی کے بعد فلیپس کی یہ پہلی کامیابی رہی۔ مائیکل فلیپس جنھوں نے 2012 ء گیمز میں اولمپکس کے 22 میڈلس کے ریکارڈس کے ساتھ سبکدوشی کا اعلان کیا تھا، جس میں 18 گولڈ میڈل شامل ہیں۔ مائیکل فلیپ نے گزشتہ ماہ اریزونا میں منعقدہ ایونٹ میں شرکت کے ذریعہ سبکدوشی کے فیصلہ کو ختم کیا تھا

اور یہاں اُنھوں نے 100 میٹر کے مقابلہ میں شکست برداشت کرنے کے باوجود فائنل میں امریکی تیراک ریان لوچٹے کے خلاف خطابی مقابلہ ہارا تھا۔ گزشتہ روز منعقدہ تیراکی کے مقابلے میں فلیپس نے 50 میٹرس کا نشانہ 52.13 سیکنڈس میں مکمل کیا جبکہ دوسرے مقام پر بیلاروس کے پاویل سنکووچ رہے جنھوں نے یہ فاصلہ 52.72 سیکنڈ میں مکمل کیا۔ تیسرے نمبر پر سنگاپور کے جوزف اسکولنگ رہے جنھوں نے 52.95 سیکنڈس میں اپنی کامیابی درج کی۔ امریکی سوپر اسٹار نے یہاں جتنے وقت میں کامیابی حاصل کی، اتفاق سے یہ اتنا ہی وقت تھا جہاں اِنھیں اپنے امریکی ساتھی کھلاڑی ریان کے خلاف رنر اپ رہنا پڑا تھا۔ 28 سالہ فلیپس نے کامیابی کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ وہ سمجھتے ہیں کہ مقابلوں میں استقلال موجود ہے لیکن مسابقتی مقابلے مزید سخت ہورہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT