Monday , July 16 2018
Home / کھیل کی خبریں / فنچ تیزترین 10 سنچریاں بنانے والے بیٹسمین

فنچ تیزترین 10 سنچریاں بنانے والے بیٹسمین

برسبین۔20 جنوری (سیاست ڈاٹ کام)جارحانہ بیٹسمین آرون فنچ ونڈے بین الاقوامی کرکٹ میں تیز ترین دس سنچریاں اسکور کرنے والے آسٹریلیائی بیٹسمین بن گئے۔ انہوں نے انگلینڈ کیخلاف دوسرے میچ میں سنچری بنا کر یہ سنگ میل عبور کیا۔ آرون فنچ نے 83 اننگز میں کارنامہ انجام دے کر ساتھی کھلاڑی ڈیوڈ وارنر کا ریکارڈ توڑ ڈالا جنہوں نے 85 اننگز میں یہ اعزاز حاصل کیا تھا۔وہ ا نگلینڈ کیخلاف پانچ سنچریاں بنا کر پونٹنگ اور مہیلا جے وردھنے کے ہم پلہ بھی ہو گئے۔ انہوں نے آئرلینڈ کے ولیم پورٹر فیلڈ کے بعد ٹسٹ کھیلے بغیر دس سنچریاں بنانے والے دوسرے عالمی کھلاڑی کا اعزاز بھی حاصل کرلیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT