Friday , September 21 2018
Home / کھیل کی خبریں / فنچ ٹوئنٹی 20 اور ٹم ونڈے کے کپتان

فنچ ٹوئنٹی 20 اور ٹم ونڈے کے کپتان

سڈنی۔11 مئی(سیاست ڈاٹ کام)آسٹریلیا نے انگلینڈ کے خلاف ونڈے اور ٹی 20 سیریز کے لیے ٹیموں کا اعلان کر دیا ہے اور ٹیم پین کو ٹسٹ کے بعد ون ڈے ٹیم کی قیادت بھی سونپ دی گئی ہے جبکہ ایرون فنچ ٹی 20 ٹیم کی قیادت کے فرائض انجام دیں گے۔بال ٹیمپرنگ اسکینڈل کے بعد آسٹریلیائی کرکٹ اپنی تاریخ کے سب سے بڑے بحران سے گزر رہی ہے جہاں ٹیم کپتان اسٹیون اسمتھ اور ڈیوڈ وارنر پر ایک سال کی پابندی عائد کی گئی جبکہ کوچ ڈیرن لی مین نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔آسٹریلیا نے اسمتھ کی جگہ وکٹ کیپر ٹم پین کو ونڈے ٹیم کا قائد مقرر کرنے کا اعلان کیا جبکہ گزشتہ دنوں جسٹن لینگر کو ٹیم کا نیا ہیڈ کوچ کا منصب سونپ دیا گیا۔یاد رہے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹسٹ سیریز کے دوران بال ٹمپرنگ تنازعہ نے آسٹریلیائی کھلاڑیوں کے علاوہ انتظامیہ کو بھی کئی مشکلات سے دوچار کردیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT