Friday , December 15 2017
Home / کھیل کی خبریں / فنچ کی آسٹریلیا کو اشد ضرورت

فنچ کی آسٹریلیا کو اشد ضرورت

اندور۔ 23 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) اننگز کے آغاز پر تیز رفتار رنز بنانے اور ٹیم کو بہتر شروعات کے لئے آسٹریلیائی انتظامیہ اپنے اوپنر آرون فنچ کو کل یہاں تیسرے ونڈے میں شرکت کے قابل بنانے میں مصروف ہیں۔ فنچ جوکہ گزشتہ ماہ سروے کے لئے کھیلتے ہوئے زخمی ہوئے تھے اور ہندوستان کے خلاف رواں سیریز کے ابتدائی دو مقابلوں میں وہ شرکت نہیں کرپائے۔ان کی عدم موجودگی میں 25 سالہ ہلٹن کارٹ رائیڈ کو ونڈے کریر کے آغاز کا موقع دیا گیا تاہم وہ دونوں مرتبہ جسپریت بومرا اور بھونیشور کے خلاف بولڈ ہوئے اور دونوں مقابلوں میں وہ صرف ایک رن بناپائے ہیں۔ وارنر بھی جدوجہد کررہے ہیں، لہذا انتظامیہ فنچ کو اننگز کے آغاز کیلئے ٹیم میں شامل کرنا چاہتا ہے جیسا کہ وہ آج نیٹ میں پریکٹس کرتے دیکھے گئے۔

TOPPOPULARRECENT