Friday , November 16 2018
Home / Top Stories / فنڈس میں خردبرد: تیستا سیتلواد کو 31 مئی تک گرفتار نہ کرنے سپریم کورٹ کی ہدایت

فنڈس میں خردبرد: تیستا سیتلواد کو 31 مئی تک گرفتار نہ کرنے سپریم کورٹ کی ہدایت

نئی دہلی۔9 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) تیستا سیتلواد اور ان کے شوہر کو گجرات پولیس کی طرف سے درج کردہ فنڈس میں تغلب کے ایک مقدمہ میں ممبئی ہائی کورٹ کی طرف سے دی گئی ضمانت قبل از گرفتاری اور گرفتاری سے تحفظ میں 2 مئی سے 31 مئی تک توسیع کی ہے۔ تاہم عدالت عظمی نے تیستا اور ان کے شوہر جاوید آنند کو گجرات میں مجاز ادارہ سے ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کرنے کی ہدایت بھی کی۔ جسٹس کورین جوزف کی قیادت میں ایک بنچ نے کہا کہ تیستا اور ان کے شوہر کی طرف سے راحت طلب کی جاتی ہے تو اس مقدمہ کی محاسن کی بنیاد پر متعلقہ عدالت کو ہی فیصلہ کرنا چاہئے۔ سینئر ایڈوکیٹ مہیش جیٹھ ملانی اور ایڈیشنل سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے حکومت گجرات کی طرف سے رجوع ہوتے ہوئے کہا کہ بمبئی ہائی کورٹ نے ایک انتہائی غیر قانونی حکم جاری کیا ہے اور قابل منتقلی ضمانت قبل از گرفتاری منظور نہیں کی جانی چاہئے تھی۔ تاہم تیستا اور ان کے شوہر کی طرف سے رجوع ہوتے ہوئے سینئر ایڈوکیٹ سی یو سنگھ نے کہا کہ بمبئی ہائی کورٹ کی طرف سے ضمانت قبل از گرفتاری کی منظوری درست ہے کیوں کہ مبینہ جرم مہاراشٹرا کے تعلیمی پراجیکٹ سے متعلق ہے۔

TOPPOPULARRECENT