Tuesday , September 25 2018
Home / شہر کی خبریں / فنی وجوہات کی بنا پر میٹرو ٹرینس تاخیر کا شکار

فنی وجوہات کی بنا پر میٹرو ٹرینس تاخیر کا شکار

حیدرآباد 9 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) حیدرآباد میں میٹرو ٹرینس کی آمد و رفت میں آج قدرے تاخیر پیش آئی ۔ صارفین کو تاہم تاخیر کی وجہ پتہ نہیں چل سکی تاہم معلوم ہوا ہے کہ کسی ٹکنیکل وجہ سے ٹرینوں کی آمد و رفت میں تاخیر ہوئی ۔ صارفین نے بتایا کہ ٹرینوں کی روانگی سے عین قبل تاخیر کا اعلان کیا گیا تھا جس کی وجہ سے انہیں مشکلات بھی پیش آئیں۔ ذرائع نے بتایا کہ ہفتہ کو ایک میٹرو ٹرین جو ناگول سے امیر پیٹ جا رہی تھی میٹو گوڑہ میٹرو اسٹیشن پر چار تا پانچ منٹ کیلئے رک گئی ۔ صارفین کو ٹرین کے رک جانے کی وجہ کا علم نہیں ہوسکا ۔ وہ اس اعلان تک بے چینی سے ٹرین کی روانگی کے منتظر تھے کہ فنی وجوہات کی بنا پر ٹرین کی روانگی میں تاخیر ہورہی ہے ۔ بعد میں یہ ٹرین یہاں سے روانہ ہوگئی ۔ اسٹیشن پر تاخیر کیلئے معذرت کے ساتھ یہ اعلان کیا گیا تھا ۔ واضح رہے کہ حیدرآباد میں میٹرو ٹرین کا چند دن قبل ہی آغاز ہوا ہے ۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے 28 نومبر کو اس کا افتتاح کیا تھا اور 29 نومبرسے عوام کیلئے ٹرین خدمات شروع ہوگئی تھیں۔ عوام میں میٹرو ٹرین کے تعلق سے کافی مثبت رد عمل دیکھا گیا ہے اور لوگ اس کے ذریعہ سفر کو ترجیح دے رہے ہیں ۔ حکومت نے بھی میٹرو ٹرین کے تعلق سے عوام کے مثبت رد عمل پر مسرت کا اظہار کیا تھا ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT